بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے دارالحکومت بغداد میں 2خودکش حملوں کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے علاقے طائران اسکوائر میں بازار میں یکے بعد دیگرے 2خودکش حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 73 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ سیکیورٹی اداروں نے دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کرنا ۔۔ جاری ہے۔