وزیراعظم شہبازشریف نے سکیورٹی کے معاملے پر اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کا اجلاس 18 نومبر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں عسکری قیادت،وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے ۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ ہو گی ،اجلاس میں ملکی داخلی سکیورٹی صورتحال پر مشاورت ہو گی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں،وزیر داخلہ کی جانب سے خصوصی بریفنگ بھی دی جائے گی۔