صوبۂ خیبر پختون خوا کے شہر ہنگو میں نامعلوم افراد نے انسدادِ پولیو ٹیم پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ ہنگو کے علاقے درسمند میں پیش آیا، زخمی اہلکار کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی بر وقت جوابی کارروائی کے باعث انسدادِ پولیو ٹیم محفوظ رہی۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔




