چیئرمین جوائنٹ چیفس کی قطر کے نائب وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقاتیں

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ قطر کے نائب وزیراعظم و وزیردفاع شیخ سعود بن عبدالرحمان اورمسلح افواج کے سربراہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں پاک قطر دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے قطر کا سرکاری دورہ کیا،جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قطر کے نائب وزیراعظم و وزیردفاع شیخ سعود بن عبدالرحمان سے ملاقات کی،جنرل ساحر شمشاد مرزا کی قطر کی مسلح افواج کے سربراہ سے بھی ملاقات ہوئی،ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں پاک قطر دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی 20 کا نتیجہ آگیا آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے قطری قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف کمیٹی اور قطری قیادت نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے عسکری تعاون کو دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قطری قیادت نے علاقائی استحکام اور سلامتی کیلئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔قطری قیادت کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو بھی سراہا گیا۔قطر کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند فوجی دستے نے جنرل ساحر شمشاد کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔