اپریل 15, 2026

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ناقابل شکست پشاور زلمی کا چیلنج درپیش

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 23ویں میچ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ناقابل شکست پشاور زلمی کا چیلنج درپیش ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم تیزی کے ساتھ روبصحت ہیں، قوی امید ہے کہ وہ آج میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔پشاور زلمی کی ٹیم 6 میچز میں 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے۔پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں دوران بیٹنگ عبید شاہ کی گیند گردن پر لگنے سے چوٹ آئی تھی۔بعد ازاں بابر اعظم نے گردن پر سرخ رنگ کی پٹی باندھ کر فیلڈنگ میں حصہ لیا تھا۔