اپریل 15, 2026

پی ایس ایل: چیئرمین پی سی بی کا تمام ٹیموں کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پی ایس ایل 11 کی تمام ٹیموں، فرنچائز مالکان اور انتظامیہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب رکھی گئی۔تفصیلات کے مطابق تقریب میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز نے بھی شرکت کی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تمام ٹیموں، فرنچائز اونرز اور انتظامیہ کو خوش آمدید کہا۔محسن نقوی نے کھلاڑیوں اور فرنچائز مالکان سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔اس موقع پر تمام اسٹیک ہولڈرز نے پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فرداً فرداً مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 11 کے اصل ہیرو پلئیرز ہیں۔ پاکستان آکر کھیلنے پر تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کا شکریہ، آپ ہمارے خصوصی مہمان ہیں۔ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے پر وقار تقریب کے انعقاد پر چیئرمین پی سی بی کا شکریہ ادا کیا۔تقریب میں سندھ کے وزراء اور افسران، ڈی جی ایف آئی اے، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر، وسیم اکرم، انضمام الحق، مصباح الحق، سرفراز احمد اور دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔