پنجاب کی جیلوں کی اصلاحات کیلئے ریفارمز کمیٹی تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے پنجاب کی جیلوں کی اصلاحات کیلئے جیل ریفارمز کمیٹی تشکیل دیدی گئی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جیل ریفارمز کمیٹی کا کل سہ پہر دو بجے اجلاس طلب کر لیا گیا،چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ویڈیو لنک پر کمیٹی کاپہلا اجلاس ہوگا،جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں کمیٹی میں ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ شبر رضا رضوی،سینٹر احد چیمہ ،ایڈیشنل آئی جی جیل خانہ جات ڈاکٹر قدیر عالم ،خدیجہ شاہ ،،مس آمنہ قادر ایڈووکیٹ ،جوائنٹ سیکرٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن جواد خان شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں سونا گراوٹ کاشکار، پاکستان میں بھی قیمت ہزاروں روپے کم ہو گئی چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،ذرائع کے مطابق کمیٹی جیلوں کے دورے کرے گی اور اپنی سفارشات دوماہ میں مرتب کرے گی ، کمیٹی قیدیوں کی اصلاحات و قوانین کو یو این اے کے معیار کے مطابق کرنے کے متعلق سفارشات مرتب کرے گی ۔