بھارت میں ایک شخص نے شوروم کی طرف سے موٹر سائیکل کی مرمت کرنے کا بل 90 ہزار روپے دیئے جانے پر اپنی الیکٹرک بائیک کو ہتھوڑے مار مار کر توڑ دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک بھارتی شخص غصے میں الیکٹرک موٹر سائیکل کے شوروم کے سامنے اپنی بائیک کو ہتھوڑے مار مار کر توڑتا نظر آرہا ہے۔ویڈیو میں موجود لوگ کہتے نظر آرہے ہیں کہ مذکورہ شخص نے شوروم کو اپنی بائیک مرمت کرنے کیلئے دی تھی ، جنہوں نے پورے ایک مہنے بعد اسے بائیک واپس کرنے کے ساتھ ہی 90 ہزار روپے کا بل تھما دیا، جسے دیکھ کر وہ شخص شدید غصے میں آگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص سفید ٹی شرٹ اور نیلی جینز پہنے، شوروم کے سامنے پڑے سکوٹر پر ہتھوڑے برساتا نظر آرہا ہے، بعد ازاں، دیگر افراد بھی اس عمل میں شامل ہو جاتے ہیں اور اسکوٹر کو مزید نقصان پہنچاتے ہیں۔ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے کمپنی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔