خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں نامعلوم شر پسند ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے، ایک ہی وقت میں 2 مختلف مقامات پر حملے کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم شرپسندوں نے بنوں کے علاقےعلاقہ جانی خیل میں حجام کی دکان کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا ،شرپسندوں نے دکان کو بارودی مواد نصب کیا تھا جو زور دھماکے سے پھٹ گیا،دھماکے سے حجام کی دکان تباہ ہوگئی۔دوسری جانب تھانہ جانی خیل کی حدود مالی خیل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کیا،شرپسندوں نے مالی خیل پوسٹ پر آر پی جی7 گولہ فائر کیا،چیک پوسٹ میں سٹور کی چھت پر لگنے سے چھت گرگئی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،ابتدائی طور پر نقصان کی اطلاع نہیں۔