بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 26روپےتک ریلیف دینےکی تجویز منظور

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں موسم سرما کیلئے بجلی پیکج کی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نےڈیڑھ ہفتہ قبل بجلی سہولت پیکج کا اعلان کیا تھا، سردیوں میں بجلی کےفی یونٹ پر26روپےتک ریلیف دینےکی تجویز منظور کی گئی ،گزشتہ سال کےمقابلےاضافی بجلی کےاستعمال پرٹیرف میں ریلیف کی تجویز منظور ،اضافی بجلی پر26روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دینے کی تجویز منظور ،پیکج موسم سرما کے3 ماہ دسمبر 2024 سےفروری 2025 کے لیے ہوگا۔ بجلی سہولت پیکج کااطلاق گھریلو، کمرشل،صنعتی صارفین کےلیے ہوگا، پیکج کااطلاق اضافی 25فیصد تک یونٹس کے استعمال پر کرنے کی تجویز ،گھریلوصارفین کوٹیرف پر11.42 روپےسے26روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز منظور ،کمرشل صارفین کو 13.46روپے سے22.71 روپےفی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز منظور ،صنعتی صارفین کو5.72 روپےسے15.05 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز منظور این ڈی ایم اے کے لیے 3 ارب روپے کے زائد کے فنڈز کی منظوری۔