اسپیس ایکس راکٹ عالمی خلائی اسٹیشن عملے کیلئے بنیادی ضروریات کا سامان لیکر روانہ

اسپیس ایکس نے رات کو فلوریڈا کے ساحل سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے 6,000 پاؤنڈ سامان سے لدا ایک راکٹ روانہ کردیا ہے۔فالکن 9 راکٹ کینیڈی اسپیس سنٹر سے رات 9:29 بجے لانچ کیا گیا اور توقع ہے کہ صبح 10:15 بجے مدار میں گردش کرنے والے عالمی خلائی اسٹیشن پر پہنچے گا۔اسپیس اسٹیشن پر ڈریگن کے 31ویں کمرشل ری سپلائی سروسز مشن کا لفٹ آف 5 نومبر 2024 کو ہوا۔روبوٹ ڈریگن اسپیس کیپسول موجودہ عملے کے لیے خوراک اور دیگر ضروری سامان کے ساتھ ساتھ آئی ایس ایس کے شمسی ہواؤں اور ان کی تشکیل کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کے لیے ایک آلہ بھی لے کر گیا ہے۔ناسا نے ایک بیان میں کہا کہ ڈریگن انٹارکٹک کائی بھی فراہم کرتا ہے تاکہ پودوں پر کائناتی تابکاری اور مائکروگرویٹی کے مشترکہ اثرات کا مشاہدہ کیا جا سکے۔