اپریل 16, 2026

ایران کی خودمختاری، سلامتی کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے، چین

چین کی جانب سے ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام پر زور دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ ایران کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا احترام اور تحفظ کیا جانا چاہیے۔ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور ایران اور دیگر ممالک کے درمیان تنازعات شدت اختیار کر رہے ہیں۔وانگ یی نے کہا کہ چین پر ممالک کی خودمختاری میں مداخلت کے خلاف مؤقف پر یقین رکھتا ہے اور تنازعات کے سفارتی حل اور مذاکرات پر زور دیتا ہے۔چین کی جانب سے دیے گئے اس بیان کا مقصد کشیدگی کم کرنا، ممکنہ تصادم کو روکنا
عالمی برادری کو تحمل کی تلقین کرنا ہے۔