اپریل 16, 2026

مذاکرات کے بعد بھی ایران، امریکا کے درمیان بات چیت جاری ہے، اسماعیل بقائی

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے بعد بھی فریقین کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کے بعد:رابطے مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے بلکہ پسِ پردہ سفارتی چینلز کے ذریعے بات چیت جاری ہے۔پس پردہ پیغامات کے تبادلوں کا مقصد کشیدگی کم کرنے، ممکنہ معاہدوں کی راہ ہموار کرنے اور غلط فہمیوں کو دور کرنا ہوتا ہے۔واضح رہے کہ ایران خطے میں جاری کشیدگی کے باعث مختلف ممالک سے رابطے میں ہے جبکہ پاکستان امریکی ایران جنگ بندی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔