اپریل 16, 2026

یوٹیوب شارٹس کے حوالے سے ایک منفرد فیچر صارفین کیلئے متعارف

اگر ہاں تو اب اس سے خود کو روکنا ممکن ہے۔جی ہاں واقعی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں یوٹیوب ایپ صارفین کے لیے کمپنی نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے۔یہ فیچر یوٹیوب ایپ کے ٹائم منیجمنٹ فیچر پر مبنی ہے جس کا مقصد صارفین کو ایپ میں زیادہ وقت گزارنے سے روکنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔اس کے لیے آپ شارٹس فیڈ لمٹ ٹائمر میں جاکر خود کو مختصر ویڈیوز کی بلامقصد اسکرولنگ سے روک سکتے ہیں۔وہاں 0 منٹ کا ایک آپشن صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے تاکہ مزید ویڈیوز ہی ظاہر نہ ہوں۔اس سے قبل کم از کم دورانیہ 15 منٹ تھا اور اب 0 منٹ آپشن کے ذریعے صارفین ایپ میں مکمل طور پر شارٹس کو ڈس ایبل کرسکتے ہیں۔آپ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یوٹیوب ایپ سیٹنگز میں ٹائم منیجمنٹ سیکشن میں جائیں۔وہاں شارٹس فیڈ لمٹ ٹائمر پر کلک کرکے اسے متحرک کر دیں۔