لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ حملہ کیس میں پاکستانی وزارت خارجہ نے ہائی کمیشن لندن کو قانونی کاروائی کرنے کی ہدایات جاری کردی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے منسٹری آف فارن افیئرز کو تمام دستیاب وسائل کو استعمال اس گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی۔ وزرات خارجہ کےذرائع نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ انتہائی افسوسناک ہے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر پاکستان تحریک اںصاف(پی ٹی آئی) کے سپورٹرز نے حملہ کیا تھا۔