سلیکان ویلی(مانیٹرنگ ڈیسک)رقم منتقلی کی مشہور عالمی سروس ’’پے پال‘‘ کے ماتحت ادارے ’’وینمو‘‘ نے کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ ’’وینمو‘‘ سروس اور ایپ کا مقصد افراد کے درمیان رقم کے تبادلے کو آسان اور تیز رفتار بنانا ہے۔اس سروس کے صارفین کی تعداد سات کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ امریکی نوجوانوں میں خاص طور پر بہت مقبول ہے جو اپنے دوستوں یا اہلِ خانہ سے رقم کے لین دین میں یہی ایپ ۔۔ جاری ہے۔