بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،انتہائی مطلوب دہشتگردسرغنہ سمیت 4 ہلاک

بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر(انٹیلیجنس بیسڈ )آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب دہشتگرد رنگ لیڈر ثناء عرف بارو کو 3ساتھیوں سمیت جہنم واصل کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے بلگتار میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،دوران آپریشن شدید فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب دہشتگرد رنگ لیڈر ثناء عرف بارو مارا گیا۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد سرغنہ ثنا عرف بارو دہشت گردوں کا ریکروٹمنٹ ایجنٹ(بھرتی ایجنٹ) تھا ،ہلاک ہونے والا دہشتگرد ثنا اور بارو نام نہاد مجید بریگیڈ کے لیے ضلع کیچ میں خود کش حملہ اوروں کی بھرتی کرتا تھا، ثنا عرف بارو دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کےدوران اسلحہ و اکمونیشن بھی برآمد کیا گیا،علاقے میں ممکنہ دہشتگردی کےخاتمےکےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسزبلوچستان میں امن واستحکام سبوتاز کرنےکی کوششیں ناکام بنادیں گی۔