اپریل 17, 2026

اپنی ’سم‘ کسی اور کو دینے والے خبردار

پی ٹی اے نے اپنی موبائل سم کسی اور کو دینے والے افراد کو خبردار کردیا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ اپنی سم کسی اور کو دینا قانونی جرم ہے، آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم سے جرم بھی ہوسکتا ہے۔آپ کے نام پر کتنی سمیں ہیں آپ cnic.sims.pk پر جاکر چیک کرسکتے ہیں۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کرکے نامعلوم سم کو فوراً بلاک کروائیں۔نئی سم صرف اصلی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے حاصل کریں۔
مزید معلومات کے لیے (ٹول فری) نمبر 0800-55055 یا پھر pta.gov.pk پر رابطہ کریں۔