چیمپئنز ٹرافی2025:بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈہ،جنوبی افریقہ منتقل کرنے کا ڈرامہ بے نقاب

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان نہ آنے کی ضد نےپہلے ہی دنیائے کرکٹ میں ہلچل مچا رکھی ہے تو بھارتی میڈیا نے بھی چیمپئنز ٹرافی کو جنوبی افریقہ منتقل کرنے کا ڈرامہ رچانا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ کے اس چمپیئنز ٹرافی 2025 متنازعہ بنانے کے بعد میڈیا کے ذریعےپروپیگنڈہ شروع کردیا ،بھارتی میڈیا نے چیمپئنز ٹرافی کو جنوبی افریقہ منتقل کرنے کا ڈرامہ رچایا جبکہ چیمپئنز ٹرافی کو جنوبی افریقہ منتقلی پر خود جنوبی افریقی بورڈ لاعلم ہے،ذرائع کے مطابق چیمپیینز ٹرافی کی منتقلی پر تاحال کسی نے افریقی بورڈ سے رابطہ نہیں کیا، وقت کی کمی کے باعث چیمپیئنز ٹرافی کا جنوبی افریقہ میں انعقاد ممکن نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی میزبانی کو سبوتاژ کرنے کے لئے جنوبی افریقہ کے آپشن کو سامنے لے کر آیا،آئی سی سی میں چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقہ منتقلی کے کسی آپشن پر بحث زیر غور نہیں،بھارتی میڈیا نے چیمپئینز ٹرافی مکمل طور پر جنوبی افریقہ منتقل کرنے کا شوشا چھوڑا تھا،تاحال آئی سی سی نے اس حوالے کوئی غور نہیں کیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 2009 میں چیمپئینز ٹرافی کو جنوبی افریقہ منتقل کرنے کا معاملہ مختلف تھا،2009 کی چیمپئنز ٹرافی کا میزبان پاکستان تھا بورڈ ممبرز نے سکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، گزشتہ کچھ سالوں میں دنیا کی ٹاپ کلاس ٹیمیں پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں،انگلینڈ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت کسی ملک نے پاکستان آنے سے قبل کسی تحفظات یا خدشات کا اظہار نہیں کیا.