ادویہ ساز کمپنی سانوفی کی دوا زیلڈ (Tzield) کو بچوں میں ٹائپ 1 ذیابیطس کے علاج کے لیے امریکی ریگولیٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی منظوری مل گئی ہے۔ایف ڈی اے اس وقت زیلڈ کے استعمال کا جائزہ بھی لے رہا ہے تاکہ اسے 8 سال یا اس سے زائد عمر کے اُن مریضوں کے لیے منظور کیا جا سکے جن میں اسٹیج 3 ٹائپ 1 ذیابیطس حال ہی میں تشخیص ہوئی ہو، تاکہ بیماری کی پیش رفت کو روکا جا سکے۔کمپنی کو حال ہی میں زیلڈ کے لیے ایک اضافی بایولوجکس لائسنس کی درخواست کی منظوری ملی ہے، جس کے تحت اس دوا کو بچوں میں اسٹیج 3 ٹائپ 1 ذیابیطس کے آغاز میں تاخیر کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔یہ پیش رفت اس لحاظ سے تاریخی ہے کہ پہلی بار اسٹیج 2 ٹائپ 1 ذیابیطس میں مبتلا بچوں کے لیے ایسی منظور شدہ تھراپی دستیاب ہوئی ہے جو بیماری کے پسِ پردہ موجود خودکار مدافعتی (آٹو امیون) عمل کو براہِ راست ہدف بناتی ہے، جس سے مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کو کچھ حد تک اطمینان حاصل ہو سکتا ہے۔یہ فیصلہ PETITE-T1D فیز IV مطالعے کے ایک سالہ ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں 8 سال سے کم عمر بچوں میں زیلڈ کی حفاظت اور فارماکوکائنیٹکس کا جائزہ لیا گیا۔مزید برآں! زیلڈ کو اس وقت برازیل، کینیڈا، چین، یورپی یونین، کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں بھی استعمال کی منظوری حاصل ہے۔اس سے قبل ایف ڈی اے نے اس دوا کو بریک تھرو تھراپی اور اورفن ڈرگ کے درجے بھی دیے تھے۔




