ورلڈ بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے شام کیلئےپانی اور صحت کے شعبوں میں عوامی خدمات کی فراہمی کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن سے 225 ملین امریکی ڈالر کی گرانٹ فنانسنگ کی منظوری دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منظور شدہ فنانسنگ پیکج دو نئے منصوبوں پر محیط ہے جن کا مقصد شام کے شہریوں کی پانی اور صفائی تک قابل اعتماد رسائی اور صحت کی معیاری خدمات تک رسائی کو بہتر بنانا ہے اور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانا ہے۔دونوں منصوبوں سے ملک بھر میں تقریباً 4.5 ملین شامیوں کو فائدہ پہنچنے کی امید ہے۔واضح رہے کہ چودہ سال کے تنازعے نے شام کے پانی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے، کئی دہائیوں کی ترقی کو تبدیل کر دیا ہے اور موسمیاتی خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔




