اپریل 25, 2026

پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگز مین کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے 36 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 81 رنز کا ہدف ساتویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔یونائیٹڈ کی جانب سے محسن ریاض 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ڈیوون کونوے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ جبکہ سمیر منہاس اور کپتان شاداب خان 27 اور 4 رنز بالترتیب بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔حیدرآباد کنگز مین کی جانب سے محمد علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم 16 ویں اوور میں 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔کنگز مین کی جانب سے عثمان خان 25 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔آصف محمود 12، صائم ایوب 12، عرفان خان 9، کپتان مارنس لبوشین 5، گلین میکسویل 1، حنین شاہ 1 جبکہ معاذ صداقت، حسن خان اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گلیسن، شاداب خان اور عماد وسیم نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سلمان مرزا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔