اپریل 25, 2026

میٹا کا ہزاروں افراد کو نوکریوں سے نکالنے کا منصوبہ

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے ہزاروں نوکریاں ختم کرنے کے منصوبے کا اعلان کر دیا۔ کمپنی کی جانب سے یہ اقدام انڈسٹری میں مصنوعی ذہانت پر بھاری سرمایہ کاری کی جانب واضح اشارہ ہے۔فیس بک اور میٹا کی مالک کمپنی میٹا نے اس متعلق تصدیق کی ہے کہ کمپنی آٹھ ہزار افراد کو نوکریوں سے نکالنے جا رہی ہے۔سامنے آنے والے نئے میمو کے مطابق اس اقدام کا مقصد کارکردگی کو بڑھانا اور وسائل کو بچا کر نئی سرمایہ کاریاں کرنا ہے۔ان برطرفیوں کے علاوہ کمپنی کا یہ ارادہ بھی رکھتی ہے کہ چھ ہزار کے قریب خالی جگہوں پر دوبارہ بھرتی نہیں کی جائے گی۔