نومبر 5, 2026

’یہ زندگی کے مشکل ترین دن ہیں‘ فٹبالر کی موت کی وجہ بننے والے گول کیپر صدمے سے نڈھال

اسپینش فٹبال لیگ کے کھلاڑی جیسس ڈی میگوئل کی میچ کے دوران تصادم کے بعد ہلاکت نے فٹبال کی دنیا کو سوگوار کردیا۔اس واقعے میں ملوث گول کیپر جیسس اوونو نے شدید دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ میری زندگی کے مشکل ترین دن ہیں‘۔ایف سی اینڈورا کے گول کیپر جیسس اوونو میچ کے آخری لمحات میں گول سے باہر آئے اور ٹینیریف کے 30 سالہ فارورڈ ڈی میگوئل سے ٹکرا گئے۔اس دوران گول کیپر کا گھٹنا ڈی میگوئل کے سینے پر لگا جس کے بعد وہ میدان میں گر پڑے۔طبی عملے نے ابتدائی امداد کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور اگلی صبح ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔اوونو نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ان کی زندگی کے مشکل ترین دن ہیں اور وہ ابھی تک اس سانحے کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دل میں ڈی میگوئل اور ان کے چاہنے والوں کے لیے بے حد دکھ ہے۔واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم پراسیکیوٹر کے مطابق گول کیپر کے خلاف فوجداری کارروائی کا امکان انتہائی کم ہے۔اوونو کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا جبکہ ان کے کلب اور ایکواٹوریل گنی فٹبال فیڈریشن نے ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔