ایپل ایک بار پھر کیمرہ ٹیکنالوجی میں انقلابی قدم اٹھانے جا رہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے حالیہ دنوں میں فائل کیے گئے ایک پیٹنٹ سے پتا چلتا ہے کہ وہ مستقبل کے آئی فونز میں ایک ایسی امیج سینسر ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے جو انسانی آنکھ کی طرح روشنی کو محسوس کر سکے گی۔ اگر یہ ٹیکنالوجی حقیقت کا روپ دھار لیتی ہے تو یہ نہ صرف موبائل کیمروں بلکہ کئی پروفیشنل فلمی کیمروں کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔آج نیوز کے مطابق ڈائنامک رینج جس کے ذریعے کیمرہ ایک ہی وقت میں تصویر کے اندھیرے اور روشنی والے حصوں کو کتنی خوبی سے محفوظ کر سکتا ہے۔ انسانی آنکھ تقریباً 20 سے 30 اسٹاپس تک کی ڈائنامک رینج سنبھال سکتی ہے، جب کہ زیادہ تر اسمارٹ فون کیمرے صرف 10 سے 13 اسٹاپس تک محدود ہوتے ہیں۔ ایپل کی نئی تحقیق کا ہدف ہے کہ یہ فرق ختم کیا جا سکے۔




