ایسی خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنے 25 سالہ آپریشنز بند کر دیے ہیں، جو جون 2000 میں شروع ہوئے تھے۔ مائیکروسافٹ پاکستان کے پہلے کنٹری منیجر، جواد رحمان نے لنکڈ اِن پر ایک جذباتی پوسٹ میں اسے "ایک دور کا اختتام” قرار دیا، اور بتایا کہ باقی چند ملازمین کو حال ہی میں اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان کی وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور دیگر ذرائع اس تاثر کی نفی کرتے ہیں کہ کمپنی نے ملک سے مکمل انخلا کر لیا ہے۔ وزارت نے 4 جولائی کو جاری ایک بیان میں وضاحت کی کہ یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی عالمی تنظیمِ نو کا حصہ ہے، وہ پاکستان نہیں چھوڑ رہے۔




