ابھیشیک شرما اور تلک ورما ٹی 20 پلیئر رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے قریب

بھارت کے نوجوان بلے باز ابھیشیک شرما اور تلک ورما انگلینڈ کے خلاف حالیہ ہوم سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت تازہ ترین آئی سی سی مردوں کی ٹی 20 پلیئر رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے قریب دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے آج جاری کردہ تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق ممبئی میں انگلینڈ کے خلاف پانچویں میچ میں 54 گیندوں میں 135 رن کی دھواں دار اننگز کھیلنے والے ابھیشیک بلے بازوں کی بین الاقوامی ٹی-20 رینکنگ میں 38 درجے کی چھلانگ لگا کر ٹاپ کے بالکل قریب دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔