جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈا میں سرحدی کشیدگی کے دوران پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی کے دوران افغان حکومت نے ایک بیمار افغان خاتون کو انتہائی سنگین حالات میں پاکستانی سرحد کی طرف دھکیل دیا، جس سے وہ خطرناک سرحدی ماحول میں اپنی جان کو شدید خطرے میں ڈال چکی تھیں۔اطلاع ملتے ہی پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خاتون کو محفوظ تحویل میں لے کر ابتدائی طبی امداد، خوراک، آرام اور مکمل تحفظ فراہم کیا۔پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور قبائلی عمائدین کی نگرانی میں خاتون کو انگور اڈا بارڈر گیٹ کے ذریعے باعزت طور پر ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ روانگی سے قبل انہیں مالی معاونت اور تحائف بھی فراہم کیے گئے۔واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ افغان حکومت اپنے شہریوں، بالخصوص خواتین کو اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لیے خطرناک حالات میں ڈالتی ہے۔دوسری جانب پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے اسلامی روایات، انسانیت اور قبائلی اقدار کو مقدم رکھتے ہوئے ان کی حفاظت، دیکھ بھال اور باعزت واپسی کو یقینی بنایا۔




