اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق فنانس بل 2026 کی توثیق کر دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 پر پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد دستخط کر دیے تھے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے دستخط کے بعد فنانس بل 27-2026 گزٹ نوٹیفکیشن کے لیے پرنٹنگ کارپوریشن کو بھجوا دیا گیا، گزٹ نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی مالی سال 27-2026 کا بجٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہو جائے گا۔وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق 18 ہزار 771 ارب روپے کے لگ بھگ حجم کے وفاقی بجٹ پر یکم جولائی 2026 سے باقاعدہ عمل درآمد شروع ہو جائے گا اور بجٹ میں شامل مختلف مالیاتی اقدامات بھی اسی تاریخ سے نافذ ہوں گے۔فنانس بل کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں ردوبدل بھی یکم جولائی سے لاگو ہوگا۔قومی اسمبلی نے 23 جون کو 18ہزار 700ارب سے زائد کے وفاقی بجٹ فنانس بل2026 کی کثرتِ رائے سے منظوری دی تھی۔




