جنوری 22, 2026

ایچ بی ایل 10 میں فینز چوائس ایوارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 میں فینز چوائس ایوارڈز کو متعارف کرایا جائے گا۔ شائقین اپنے ووٹ کے ذریعے گزشتہ ایڈیشنز میں حصہ لینے والے بہترین کھلاڑیوں کا ان کی پرفارمنس کی بنیاد پرانتخاب کرینگے۔چھ کیٹگریز میں ایوارڈز دیئے جائیں گے جن میں بہترین بیٹر،بہترین بولر، بہترین آل راؤنڈر، سب سے قیمتی کھلاڑی، بہترین انفرادی بولنگ پرفارمنس اور بہترین انفرادی بیٹنگ پرفارمنس شامل ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 11 جنوری کو پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں کیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیرنے کہا ہے کہ پرجوش شائقین کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اس ایوارڈز میں شریک کرنے مقصد ایچ بی ایل پی ایس ایل سے ان کی جذباتی وابستگی کا اعتراف ہے،ایچ بی ایل پی ایس ایل کا کامیاب سفر ان پرجوش شائقین کے بغیر ممکن نہیں رہا ہے۔