جنوری 21, 2026

بھارت کے میچز کیلئے عرب امارات کا نیوٹرل وینیو فائنل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات کوچیمپئنزٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔ پی سی بی ترجمان عامر میر نے بتایا کہ بورڈ نے آئی سی سی کو اس بارے میں باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اب انڈیا اور پاکستان کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ میزبان پاکستان کو کرنا تھا۔ وینیو کا حتمی فیصلہ پاکستان میں موجود متحدہ عرب امارات کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شیخ النہیان اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی ملاقات کے بعد ہوا۔ اعلان کے مطابق 2027 تک پاکستان بھارت کا دورہ نہیں کرے گا اور بھارتی کی میزبانی میں ہونے والے تمام ایونٹس میں پاکستان کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی نے یہ بھی کہا تھا کہ اسے بھارت، پاکستان اور ایک تیسرے ایشیائی رکن ملک یا (ایک ایسوسی ایٹ ایشیائی ملک) کو شامل کرکے کسی نیوٹرل مقام پر سہ فریقی یا چار ملکی ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔