ملتان میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کی ٹیم کو شکست دے دی ۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے ،افغانستان کے اباسین کے 63 اور دورن نے 30 رنز بنائے ۔ جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف 12 ویں اوورز میں حاصل کر لیا ، لیزڈی لیسفی نے 75 اور میتھاپو نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔