پی سی بی نے سندھ پریمئر لیگ جونیئر کو غیر قانونی لیگ قرار دیدیا

پی سی بی نےسندھ پریمئر لیگ جونیئر کو غیر منظور شدہ اور غیر مجاز لیگ قرار دے دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی میں سندھ پریمئر لیگ جونیئر کے پلیئرز ڈرافٹ منعقد کرنا پی سی بی قوانین کی خلاف ورزی ہے،سندھ پرئمیر لیگ ایک غیر منظور شدہ اور غیر مجاز لیگ ہے،پی سی بی سے منسلک یونٹس کے ساتھ رجسٹرڈ تمام کھلاڑی سندھ پریمئر لیگ میں شرکت نہیں کریں گے۔ پی سی بی کے کوچنگ سٹاف اور میچ آفیشلز کو ٹورنامنٹ میں شرکت سے سختی سے منع کر دیا ہے، لیگ میں شمولیت کو پی سی بی کے ضوابط کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا ، ترجمان نے کہا کہ لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے خلاف پی سی بی کارروائی کرے گا ۔