اسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا

حزب اللہ کو جڑ سے ختم کرنے کا دعویٰ کرنے والا اسرائیل آخر کار جنگ بندی معاہدے پر مجبور ہوگیا۔ صیہونی فوج جنوبی لبنان سے نکل گئی،سرحد کا انتظام لبنانی فوج سنبھالے گی۔شمالی اسرائیل سے نقل مکانی کرنے والےشہریوں کاکہنا ہےکہ نیتن یاہوں کی حکومت نے ان کا سودہ کر لیا ہے،معاہدے کا اعلان امریکی صدر جو بائیڈن نےکیا،کہا کہ لبنان اور اسرائیل نے امریکی پیشکش کو قبول کیا ہے۔ معاہدے کےتحت اسرائیلی فوج جنوبی لبنان سےدور رہے گی،سرحد پرحزب اللہ کی جگہ لبنانی فوج تعینات ہوگی،امریکا اور فرانس سمیت پانچ رکنی کمیٹی معاہدے کی نگرانی کرے گی،جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمد شروع ہوگا۔