نمونیا و ہیپاٹائٹس کی ادویات فراہمی کیس، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے رپورٹ طلب

سپریم کورٹ نے نمونیا اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی فراہمی کے کیس میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔عدالت میں نمونیہ اور ہیپاٹائٹس کی ادویات کی فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے کہا کہ رپورٹ میں بتایا جائے کیا ادویات کی قلت کا معاملہ حل ہو گیا ہے یا نہیں۔عدالت نے کہا کہ ڈریپ کی رپورٹ آ جائے تو پھر معاملہ کو نمٹانے کا دیکھیں گے۔