سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کیلئے ججز نامزدگی، جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری

سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچزکیلئے ججز نامزدگی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کی،جوڈیشل کمیشن اجلاس میں گیارہ ووٹوں سے اکثریتی فیصلہ ہوا،سنگل پوائنٹ ایجنڈے کے تحت سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کیلئے 9 ججز کی نامزدگی کی گئی،ججز کی نامزدگی دو ماہ کی مدت کیلئے کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق جسٹس کے کے آغا سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز اور آئینی کمیٹی کے سربراہ ہونگے،جسٹس عمر سیال، جسٹس محمد سلیم،جسٹس ذوالفقار علی سانگی،جسٹس ارباب علی شامل ہیں، ان کے علاوہ جسٹس یوسف علی سید ، جسٹس خادم حسین سومرو،جسٹس ثنا منہاس اکرام اور جسٹس عبدالمبین بھی شامل ہیں۔