واٹس ایپ کا آئیکونز فیچر پر کام جاری

واٹس ایپ ایک دلچسپ نئے تھیم والے آئیکنز پر کام کر رہا ہے جو مستقبل کی اپ ڈیٹ میں اپنے صارفین کے لیے رابطوں اور گروپ چیٹس کے لیے ایک نئی تھیم کا عندیہ ہے۔ابھی فی الحال کانٹیکٹس، گروپ چیٹس اور کمیونٹیز کے لیے آئیکونز ایک سرمئی رنگ میں دکھائے جاتے ہیں جو پروفائل فوٹوز کے بغیر ایک سادہ اور یکساں شکل فراہم کرتے ہیں۔تاہم واٹس ایپ اب ان آئیکونز میں متحرک رنگ متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس سے رابطوں اور گروپس کو ایک نظر میں بصری طور پر پہچاننا آسان ہو جائے گا کیونکہ صارفین مخصوص رنگوں کو مخصوص چیٹس کے ساتھ جوڑ سکیں گے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ اس فیچر کا تصور اینڈرائیڈ اسٹاک ایپ کی ایڈریس بک میں نظر آنے والے رنگین آئیکنز سے بہت ملتا جلتا ہے، جہاں ہر کانٹیکٹ کو رنگین کوڈ والے آئیکن سے بصری طور پر پہچانا جاتا ہے۔فیچر کے تحت جب کسی کانٹیکٹ نے پروفائل تصویر سیٹ نہیں کی ہوگی یا رازداری کی ترتیبات کی وجہ سے اسے چھپانے کا انتخاب کیا ہوگا تو واٹس ایپ خود بخود اس کانٹیکٹ کے لیے ایک الگ تھیم والا آئیکن دکھائے گا۔