سال کا آخری سُپر مون پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج دیکھا جائے گا

2024 کا آخری سپر مون، جسے بیور مون کے نام سے جانا جاتا ہے، آج 15 نومبر کی رات کو نمودار ہوگا۔یہ آسمانی مظہر اس وقت پیش آتا ہے جب چاند اپنے مکمل مرحلے کے اختتام پر پہنچ جاتا ہے جب کہ وہ زمین کے قریب ترین مقام پر ہوتا ہے جسے perigee کہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت چاند معمول سے بڑا اور روشن دکھائی دیتا ہے۔چاند 16 نومبر کی صبح 2:58 پر اپنے عروج پر پہنچ جائے گا۔ بہترین نظارے کے لیے 15 نومبر کو غروب آفتاب کے فوراً بعد مشرقی افق کی طرف دیکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔اس کے علاوہ Pleiades ستاروں کا جھرمٹ بھی چاند کے قریب دیکھا جاسکے گا جسے Seven Sisters بھی کہا جاتا ہے۔واضح رہے کہ رواں سال قابل ذکر سپر مونز میں 19 اگست 2024 کا اسٹرجن مون، 18 ستمبر 2024 کا ہارویسٹ مون، 17 اکتوبر 2024 کا ہنٹر مون اور 15 نومبر کا بیور مون 2024 کا چوتھا اور آخری سپر مون ہوگا۔