اپریل 28, 2026

چلاس: اسکولز میں پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے سے 20 سے زائد بچوں کی حالت خراب

چلاس کے اسکولوں میں پیٹ کے کیڑوں کی دوا پینے کے بعد 20 سے زائد بچوں کی حالت خراب ہو گئی، جس کے بعد اُنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ایم ایس ریجنل اسپتال ڈاکٹر نواب خان نے بتایا ہے کہ بچوں پر دوا کا خوف طاری ہوا جس سے ان کی حالت خراب ہوئی۔اُنہوں نے بتایا ہے کہ اب بچوں کی حالت کنٹرول میں ہے، والدین بچوں کو دوا سے متعلق آگاہی دیں۔ڈاکٹر نواب خان نے یہ بھی بتایا کہ بیشتر بچوں کو طبی امداد دینے کے بعد گھروں کو روانہ کر دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مختلف سرکاری اسکولز کے بچوں کو دوا پلائی گئی تھی۔