سندھ کابینہ میں رد وبدل، قلمدان کی تبدیلیاں، نئے مشیروں کا اضافہ

حکومت سندھ نے کابینہ میں ردوبدل قلمدان کی تبدیلیاں اور نئے مشیروں کا اضافہ کردیا گیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی مکیش کمارچاؤلہ صوبائی وزیر اور صوبائی وزیردوست علی راہموں کو وزیراعلیٰ کا مشیرمقررکردیاگیا جبکہ محکمہ لائیو سٹاک کا قلمدان صوبائی وزیرمحمدعلی ملکانی کودےدیاگیا۔ رکن ایم پی اےسلیم بلوچ اور لال چند اوکرانی وزیراعلیٰ کےمعاون خصوصی مقرر کئے گئے ،وزیراعلیٰ کے معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض کردیے گئے،سلیم بلوچ کوپبلک ہیلتھ،جبارخان کومحکمہ خوراک کاقلمدان تفویض کردیا گیا جبکہ لال چند اوکرانی کو اقلیتی امورکا قلمدان دے دیا گیا۔