مارچ 7, 2026

انسٹاگرام کا صارفین کے لیے دلچسپ فیچر پر کام جاری

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام ایک نئے آپشن کی آزمائش کر رہا ہے جو صارفین کو ان کی پروفائل تصویر کا اے آئی ورژن بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ایپ محقق الیزینڈرو پیلوزی کی جانب سے پیش کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انسٹاگرام اس وقت ایک نئے آپشن پر کام کر رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئےصارفین پروفائل ایڈیٹنگ آپشنز کے ذریعے اپنی اے آئی پروفائل پکچر بنا سکیں گے۔صارفین میٹا کے اے آئی امیج جنریشن ٹولز میں جا کر اپنی تصویر کو آسانی کے ساتھ تیار کر سکیں گے۔میٹا یہ فیچر صرف انسٹاگرام میں ہی نہیں بلکہ فیس بک میں بھی آزما رہا ہے۔ تاہم، ٹِک ٹاک اور اسنیپ چیٹ میں یہ فیچرز بالترتیب ڈریمز اور اے آئی اوتار کریئشن کے نام سے موجود ہیں۔لہٰذا یہ فیچر متعارف کرانے کے بعد انسٹاگرام بھی ان سوشل میڈیا ایپس کی فہرست آجائے گا جو آسان سا اے آئی پروفائل تصویر بنانے کا فیچر پیش کرتی ہیں۔