نومبر 17, 2025

ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ کروانے کے اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی

سندھ سرکار نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ کروانے کیلئے تمام تر اخراجات برداشت کرنے کا فیصلہ کرلیا .سندھ کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس میں منظوری لی جائے گی ،سندھ کابینہ کے 25نکاتی ایجنڈا میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ بھی شامل ہے ،ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا پرچہ آوٹ ہونے کے بعد ٹیسٹ متنازع بن گیا ،عدالت نے ٹیست دوبارہ کروانے کا حکم دیا ، عدالتی حکم پر ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے گا۔