الیکشن کمیشن کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو شوکاز نوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کوشوکازنوٹس جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سینٹرل ون محمد عاصم عباسی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حافظ نعیم الرحمان کو نوٹس جاری کیا،نوٹس میں کہا گیا کہ گلبرگ ٹاؤن میں بڑے جلسے اور بڑی تقریبات پرپابندی ہے،نوٹس کے مطابق حافظ نعیم بدھ کی سہہ پہر 3 بجے پیش ہو کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جواب دیں ۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کی جانب سے کوئی رہنماء اور قانونی ماہر کل پیش ہوکر جواب جمع کرائیں گے۔