اسلام آباد:اسپین کے شہر بارسلونا میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ گیمز میں قومی دستہ نے بھی شرکت کی۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کے زیر اہتمام ہونے ولے ان مقابلوں میں چار کھلاڑیوں اور ایک آفیشل نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ویمن ونگ کی ممبر و اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر صبا شمیم جدون کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی دستے نے اس ایونٹ میں شرکت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ برس یو این گیمز میں بھر پور تیاری اور بڑے دستے کے ساتھ نمائندگی کریں گے، اسپین میں یو این کے نمائندوں اور سینئر آفیشلز نے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔