پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی والدہ ڈولورس ایویرو نے ڈنمارک کے ہاتھوں پرتگال کی 1-4 سے شکست پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم اور کھلاڑیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈولورس ایویرو نے یہ بیان 16 نومبر کو اسپورٹنگ سی پی کے اسٹیڈیم میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران دیا۔ان کا کہنا تھا کہ رونالڈو کو ان کے بین الاقوامی کیریئر کے اختتام پر وہ عزت نہیں دی گئی جس کے وہ حقدار تھے۔ڈولورس نے کہا کہ ان کا بیٹا اپنے کیریئر کے اختتام پر حالات کو مختلف دیکھنا چاہتا تھا تاہم اسے مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے سابق ساتھی کھلاڑیوں پر بھی الزام لگایا کہ انہوں نے رونالڈو کا احترام نہیں کیا۔ڈولورس نے ڈنمارک کے خلاف پرتگال کی شکست کو درست قرار دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ اس نتیجے پر خوش تھیں۔واضح رہے کہ رونالڈو نے 5 نومبر کو 23 سالہ بین الاقوامی کیریئر کے بعد پرتگال کی نمائندگی سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔پرتگال نے ڈنمارک کے خلاف میچ سے قبل رونالڈو کو خراج تحسین پیش کیا تھا تاہم وہ تقریب میں موجود نہیں تھے۔ڈولورس نے اس اقدام پر بھی ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں غیر موجودگی میں خراج تحسین پیش کرنے کے بجائے ان کی موجودگی میں اعزاز دیا جانا چاہیے تھا۔دوسری جانب پرتگال کے کوچ جارج جیزس نے ڈولورس کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ماں ہیں اور اپنے بیٹے کا دفاع کرنا ان کا فطری حق ہے۔




