اکتوبر 15, 2026

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی یہ تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس جمال مندوخیل نے جسٹس منیب اختر سے حلف لیا۔ اس اہم تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، عدالتی اسٹاف اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔واضح رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی نجی دورہ انگلینڈ سے واپسی 21 اکتوبر کو ہوگی، جس کے بعد وہ دوبارہ اپنے عہدے کے فرائض سنبھالیں گے۔اس دوران جسٹس منیب اختر عدالتی امور کی انجام دہی کے لیے قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض سرانجام دیں گے۔