نومبر 25, 2026

پنجاب کے سکولوں میں 46 ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کا انکشاف، وزیر تعلیم کا نوٹس 

پنجاب کے سکولوں میں 46 ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کے انکشاف پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خصوصی بریفنگ لی اور فوری طور پر ریشنلائزیشن کی ہدایت کر دی۔ بریفنگ میں وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ صوبے کے 27 ہزار سے زائد سکولوں میں 46 ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ موجود ہیں جنہیں ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت اساتذہ کی کمی والے 33 ہزار سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم کو دی جانے والی بریفنگ کے مطابق 13 ہزار پرائمری سکولوں میں 20948 اضافی اساتذہ موجود ہیں جبکہ 13846 پرائمری سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے مطابق 23648 اساتذہ درکار ہیں جنہیں ریشنلائزیشن کے ذریعے شفلنگ کر کے ایڈجسٹ کیا جائے گا۔ 5940 ایلیمنٹری سکولوں میں 12533 سرپلس اساتذہ موجود ہیں جبکہ 15884 ایلیمنٹری سکولوں میں 18017 اساتذہ کی موجود گنجائش کو بھی ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت پُر کیا جائے گا۔ محکمہ تعلیم کی بریفنگ کے مطابق 634 سیکنڈری سکولوں میں 888 سرپلس اساتذہ موجود ہیں۔