نومبر 25, 2026

ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ؛ پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

کراچی:ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو 39 کے مقابلے میں 64 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔پاکستان فائنل کل مالدیپ اور چائنیز ٹائی پے کے میچ کی فاتح سے کھیلے گا۔