افغان فری اینڈ فیئر الیکشن فورم کے سربراہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

Published: 23-12-2020

Cinque Terre

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے فری اینڈ فیئر الیکشن فورم کے سربراہ یوسف راشد نامعلوم افراد کے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں آج ہونے والے دوسرے افسوسناک واقعے میں افغانستان کے فری اینڈ فیئر الیکشن فورم کے سربراہ یوسف راشد ہلاک ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق کابل کے علاقے ٹنی کوٹ میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے افغانستان کے فیر اینڈ فیئر الیکشن فورم کے سربراہ یوسف راشد کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ صبح کے وقت دفتر جارہے تھے۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.