فرانس میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکارہلاک

Published: 23-12-2020

Cinque Terre

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)گھریلو تنازعے کے دوران ایک شخص کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکارہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس میں پولیس آدھی رات کوگھریلو تنازعے سے متعلق اطلاع ملنے پر فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچتے ہی ایک خاتون کو بچانے کی کوشش کی اوراسی دوران ایک 48 سالہ شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکارموقع پرہی ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم نے گھرمیں آگ بھی لگادی۔

اسی دوران پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ پہنچی توملزم نے مزید فائرنگ کی جس سے 2 پولیس اہلکاربھی ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا اس متعلق کہنا ہے کہ متعلقہ شخص کوگرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ گھرکی چھت سے خاتون کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔ ہلاکہونے والے پولیس افسران کی عمریں 21، 37 اور45 سال تھی۔


اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.